فلموں کی ناکامی کے بعد منشا اور شہروز کی ٹی وی پر واپسی
یہ دونوں ایک ساتھ ’پرورش‘ نامی ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے، جس کی ہدایات اویس خان دے رہے ہیں۔
اپنی فلموں ’چلے تھے ساتھ‘ اور ’چین آئے نہ‘ کے ساتھ فلمی دنیا میں ڈیبیو کرنے والے پاکستانی اداکار منشا پاشا اور شہروز سبزواری ایک مرتبہ پھر ٹیلی ویژن کی دنیا میں واپسی اختیار کررہے ہیں۔
یہ دونوں ایک ساتھ ’پرورش‘ نامی ڈرامے میں کام کرتے نظر آئیں گے، جس کی ہدایات اویس خان دے رہے ہیں، جبکہ اس ڈرامے میں فردوس جمال، علی خان، سونیا نذیر اور تارا محمود بھی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔