چکوال: مالی لین دین کے تنازع پر فائرنگ، 13 سالہ لڑکا ہلاک
ہارون پر اس کے قریبی رشتے دار نے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہلاک جبکہ والدہ اور تایا زخمی ہوئے،پولیس
پنجاب کے ضلع چکوال میں مالی لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا ہلاک جبکہ والدہ اور تایا زخمی ہو گئے۔
تھانہ ڈہمن پولیس کے مطابق ہارون پر اس کے قریبی رشتے دار نے لین دین کے تنازع پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔
لاش اور زخمیوں کو چکوال کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کر دیا گیا، جبکہ فائرنگ کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جس میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔