پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی

تحریک انصاف میں تبدیلی آئے نہ آئے، لیکن ویب سائٹ پر تبدیلی آگئی ہے، ہیکرز کا پیغام
|

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی گئی۔

ویب سائٹ پاک سائبر اٹیکرز کی جانب سے ہیک کی گئی ہے۔

ویب سائٹ ہیک کیے جانے والے گروپ کی جانب سے پیغام دیا گیا کہ تحریک انصاف میں تبدیلی آئے نہ آئے، لیکن ویب سائٹ پر تبدیلی آگئی ہے۔

ہیکرز نے کہا کہ ’گو نواز گو‘ کا نعرہ چلا گیا اب ’رو عمران رو‘ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: متعدد حکومتی ویب سائٹس ہیک کرلی گئیں

واضح رہے کہ پاکستانی اداروں اور سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس پر اکثر ہیکرز حملہ کرتے ہیں، لیکن ان کا تعلق اکثر بھارت سے ہوتا ہے۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ ہیک کرنے والے ہیکر کا تعلق بظاہر پاکستان سے ہی معلوم ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی کی ویب سائٹ کو گزشتہ سال اگست میں بھی ہیک کیا گیا تھا۔

دسمبر 2017 میں کراچی پولیس کی آفیشل ویب سائٹ مبینہ طورپر بھارتی ہیکرز نے ہیک کرلی تھی، تاہم ویب سائٹ کو دوبارہ بحال کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کی ویب سائٹ ہیک

قبل ازیں اگست میں متعدد حکومتی ویب سائٹس کو بھی ہیک کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، وزارت دفاع، وزارت قانون، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت کئی حکومتی ویب سائٹس کو ہیک کیا گیا۔