اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو 6 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے
دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی، دفاعی، ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں کی کئی یاداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے پہلے دورے پر بھارت پہنچ گئے، جہاں وہ 6 دن قیام کریں گے۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو کا یہ پہلا، جب کہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا گزشتہ 15 سال بعد بھارت کا پہلا دورہ ہے۔
اس سے قبل آخری مرتبہ اسرائیلی وزیر اعظم ایریل شیرون 2003 میں بھارت آئے تھے۔