بھارت: ججز تنازعے کے حل کیلئے بار کونسل نے کمیٹی تشکیل دے دی
تین دن قبل سپریم کورٹ کے 4 ججز نے تاریخ میں پہلی بار چیف جسٹس کے خلاف الزامات لگاتے ہوئے پریس کانفرنس کی تھی۔
بھارت میں سپریم کورٹ کے 4 ججز کی جانب سے چیف جسٹس کے خلاف بغاوت کرنے کے معاملے کو حل کرنے کے لیے بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی) بھی میدان میں آگیا۔
ججز کی بغاوت اور خدشات کو ختم کرنے اور تنازع کو حل کرنے کے لیے بی سی آئی نے اعلیٰ وکلاء پر مشتمل 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت ان چار ججز سے بھی ملاقات کرے گی، جنہوں نے چیف جسٹس پر الزامات لگائے۔