70 لاکھ گاڑیاں فروخت،سی آر وی دنیا کی مقبول ترین ایس یو وی
ہونڈا سی آر وی (CR-V) ایس یو وی (SUV) گاڑیوں کا بہت ایک ممتاز نام ہے، کمپیکٹ ایس یو وی سب سے پہلے 20 سال قبل مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی گئی۔
سی آر وی کا مطلب کمفرٹ ایبل رن اباؤٹ وہیکل ہے،اس گاڑی کی پانچویں جنریشن 2016 کے آخر میں پیش کی گئی۔
ڈرائیونگ کے حوالے سے مہارت رکھنے والی مشیل آسن ماخر کہتی ہیں کہ 70 لاکھ گاڑیوں کی فروخت کے ساتھ سی آر وی دنیا کی مقبول ترین ایس یو وی گاڑی ہے۔
وہ بتاتی ہیں کہ ویری ایبل ریشو الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ سی آر وی کے تمام ورژن میں دکھائی دیتا ہے۔
سی آر وی کے حوالے سے وہ مزید کہتی ہیں کہ دیگر خصوصیات کی بات کی جائے تو اس میں سٹی ایمرجنسی بریک اسسٹنٹ بھی ہے، سی آر وی کی کامیابی کے پیچھے ایک چھپا راز اس کی نسبتاً کم قیمت بھی ہو سکتی ہے۔
مشیل آسن ماخر نے کہا کہ ہونڈا سی آر وی کی قیمت 24000 یوروز سے شروع ہوتی ہے۔
گاڑی کی خصوصیات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 16 اعشاریہ 5 سینٹی میٹرز کے گراؤنڈ کلیئرنس کی مدد سے آپ اسے پختہ سڑک سے نیچے اتارنے میں ذرا بھی خوف محسوس نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : مرسیڈیز کی اے ایم جی-سی43 ایک زبردست کار
گاڑی کی خوبصورتی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ کروم ٹرم اسٹرپس گاڑی کو مزید دیدہ زیب بنا دیتی ہے، جبکہ کسی قسم کے نقصان سے بچانے کے لیے بمپرز میں اسکریچ پروٹیکشن بھی لگا ہے۔