گیم کھیلنے کو عالمی ادارہ صحت نے بیماری تسلیم کرلیا
گیم کھیلنے والے افراد کے ذہنی خلل میں مبتلا ہونے کی نشانیاں مختلف ہوسکتی ہیں، تاہم ہر طرح کی گیم کھیلنا بیماری ہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے لوگوں کی خراب عادتوں اور مسائل سمیت مجموعی طور پر سماجی خرابیوں کے 11 اقسام کو ایک بیماری کے طور پر تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
عالمی ادارہ صحت نے جن 11 عادتوں ،برائیوں اور مسائل کو بیماری ماننے کا فیصلہ کیا ہے، اس میں گیم کھیلنا بھی شامل ہے۔
عالمی ادارہ صحت جلد ہی آن لائن سمیت اسمارٹ آلات پر کھیلی جانے والی ہر طرح کی گیم کو ایک بیماری تسلیم کیے جانے کا باقاعدہ اعلان بھی کرے گا۔