پاکستان

اور 2018 کا رنگ ہے؟

کمپنی کا یہ دعویٰ ہے کہ جو رنگ آئندہ برس ہر جگہ نظر آئے گا وہ جامنی رنگ کا مذکورہ شیڈ ہوگا۔

نو ماہ تک فیشن، آرٹ، فن تعمیرات، ٹریول اور دیگر شعبوں میں تحقیق کے بعد رنگوں کے حوالے سے مشہور کمپنی پین ٹون (Pantone) نے 2018 کے رنگ کا انتخاب کرلیا۔

پین ٹون نے 2018 کا رنگ بالائے بنفشی (انتہائی گہرا جامنی رنگ) کو قرار دیا ہے۔

کمپنی کا تو یہ بھی دعویٰ ہے کہ جو رنگ آئندہ برس ہر جگہ نظر آئے گا وہ جامنی رنگ کا مذکورہ شیڈ ہی ہوگا۔

2018 کا رنگ — شٹر اسٹاک فوٹو

یا یوں کہہ لیں کہ اس کا انتہائی گہرا جامنی رنگ دنیا بھر میں پھیلا ہوا نظر آئے گا۔

فوٹو بشکریہ دی گارڈین

کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یہ رنگ اس امر کی حقیقی عکاسی کرتا ہے کہ ہماری دنیا کو آج کیا چاہیے۔

کریٹیو کامنز فوٹو

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم ایسے دور میں رہ رہے ہیں جس میں جدت اور تخیل کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ نیلے اور جامنی رنگ کے اس امتزاج کو چنا گیا جو لوگوں کے شعور اور صلاحیت کو اعلیٰ سطح پر اجاگر کرنے میں مدد دے گا۔

شٹر اسٹاک فوٹو

کمپنی کے بقول اسے اپنے گھر کا حصہ بنائیں جیسا کہ اس مخصوص رنگ کے صوفے، پردے یا برتن وغیرہ کا استعمال کریں۔

شٹر اسٹاک فوٹو

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی طور پر اس رنگ کو روحانی دنیا کے قریب مانا جاتا ہے جو مراقبے کے عمل کو بہتر کرتا ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو

اگلے برس آپ اس رنگ کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں یا نہیں یہ تو آپ کی مرضی ہے مگر یاد رکھیں کہ یہ رنگ آپ کے لیے ہے۔

شٹر اسٹاک فوٹو

یہ کمپنی ہر سال کے آخر میں اسی طرح آئندہ برس کے رنگ کا انتخاب کرتی ہے اور یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے,جیسے 2017 کا رنگ زردی مائل سبز کو قرار دیا گیا تھا۔

شٹر اسٹاک فوٹو