کھیل

اسٹارک کے بعد ٹم پین کی بھی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

وکٹ کیپر ٹم پین کی بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر چوتھے ایشز ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

میلبرن: انگلینڈ کے خلاف چوتھے ایشز ٹیسٹ سے قبل آسٹریلین ٹیم مسائل سے دوچار ہو گئی ہے اور مچل اسٹارک کے بعد وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین کی بھی باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن میں شروع ہو گا اور میزبان کینگروز کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

آسٹریلین ٹیم چوتھے ٹیسٹ سے قبل مشکلات میں پھنس گئی ہے جہاں سرفہرست فاسٹ باؤلر مچل سٹارک کی انجری مسائل کے باعث چوتھے ٹیسٹ میں شرکت غیریقینی ہوئی تو اس کے بعد وکٹ کیپر ٹم پین کی بھی ذاتی وجوہات کی بنا پر چوتھے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

اگر سٹارک سو فیصد فٹ نہ ہوئے تو ان کی جگہ جیکسن برڈ کو پلیئنگ الیون میں موقع دیے جانے کا امکان ہے اور اگر پین ٹیم کو دستیاب نہ ہوئے تو سلیکٹرز پیٹر ہینڈز کومب یا کیمرون بین کرافٹ میں سے کسی ایک کو ٹیم کا حصہ بنائیں گے۔