’میری شادی کیوں خراب کرنا چاہتے ہیں‘
پروڈیوسر ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ ان کی فلم ’پیڈ مین‘ کیلئے اکشے کمار ان کی پہلی پسند نہیں تھے۔
بولی وڈ کی آنے والی سماجی بائیوگرافی فلم ’پیڈ مین‘ ویسے تو آئندہ برس ریلیز ہوگی، تاہم ابھی سے ہی اس فلم کے چرچے ہیں۔
’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ جیسی فلم کے سامنے آنے کے بعد جہاں بھارتی سماج میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوئیں، وہیں خیال کیا جا رہا ہے کہ اکشے کمار کی ’پیڈ مین‘ سے بھی بہتری آئے گی۔
’پیڈ مین‘ کے ٹریلر کے بعد 21 دسمبر کو اس کا پہلا گانا ’آج سے تیری‘ بھی ریلیز کیا گیا، اس حوالے سے ممبئی میں منعقد تقریب میں فلم کی پروڈیوسر اور اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بھی موجود تھیں، جنہوں نے صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔
ماضی میں اپنے شوہر کے ساتھ بھی فلموں میں جلوے دکھانے والی ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ ’پیڈ مین‘ فلم کے لیے اکشے کمار ان کی پہلی پسند نہیں تھے۔