سائنس و ٹیکنالوجی

ہونڈا کی ایک بالکل نئی گاڑی پیش

ہونڈا نے ٹویوٹا Prius کے مقابلے میں نئی گاڑی سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی پروڈکشن اس نے 4 سال پہلے ختم کردی تھی۔

ہونڈا نے ٹویوٹا Prius کے مقابلے میں اپنی نئی گاڑی سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی پروڈکشن اس نے چار سال پہلے ختم کردی تھی۔

ہونڈا انسائیٹ نامی گاڑی 2018 میں جاپانی کمپنی واپس لارہی ہے اور اس کا نیا ورژن آئندہ ماہ جنوری میں سامنے لایا جائے گا۔

اس ہائیبرڈ گاڑی کو ڈیٹرائٹ موٹر شو متعارف کرایا جائے گا اور یہ ٹویوٹا کے ہائیبرڈ گاڑی کو ٹکر دے گی۔

دیکھنے میں ایک عام سیڈان جیسی اس گاڑی کا فرنٹ اور گرل ہونڈا سوک کے ڈیزائن سے متاثر ہے۔

مزید پڑھیں : ہونڈا سوک 2018 کی آمد

ماضی کے ماڈلز کے مقابلے میں اب اس گاڑی کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ یہ لوگوں کو پہلے سے زیادہ بہتر لگے۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا

گاڑی کے اندرونی ڈیزائن کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے اور اس کے لیے سوک کے فیچرز کو ادھار لیا گیا ہے جبکہ ایک بڑا ٹچ اسکرین ٹیبلیٹ جیسا انفوٹینمنٹ اسکرین بھی دی گئی ہے۔

اس گاڑی کو ہونڈا نے امریکا کے لیے ڈیزائن کیا ہے تاہم توقع کی جاسکتی ہے کہ یہ دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

کمپنی نے فی الحال گاڑی کے انجن اور دیگر کے حوالے سے تفصیلات ظاہر نہیں کیں مگر یہ واضح کہ یہ ہائیبرڈ سسٹم سے لیس ہوگی۔

فوٹو بشکریہ ہونڈا

فی الحال ڈیٹرائٹ موٹر شو میں اس کے پروٹوٹائپ ماڈل کو پیش کیا جائے گا اور اسے 2019 میں باقاعدہ طور پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا سوک خریدنے کا فیصلہ کیوں کریں؟

پانچ نشستوں والی اس گاڑی کو سوک سے بہتر جبکہ اکارڈ سے معمولی درجے کمی کے ساتھ ہونڈا کی گاڑیوں کی فہرست میں جگہ دی جائے گی۔

امکان ہے کہ اس قیمت وغیرہ کا اعلان بھی پروٹوٹائپ ماڈل کے ساتھ کیا جائے گا۔