جسٹن بیبرکے ساتھ بڑھتی قربتوں سے سیلینا گومز کی والدہ پریشان
گلوکارہ کی والدہ کو ہسپتال لے جانا پڑا، جہاں ان کا چیک اپ کیا گیا۔
نوجوان امریکی پاپ گلوکارہ سیلینا گومز کے نوجوان کینیڈین پاپ گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ ایک بار پھر بڑھتی قربتیں جہاں میڈیا کے لیے خبروں کا باعث بنی ہیں، وہیں ان کے یہ تعلقات امریکی گلوکارہ کی والدہ کے لیے پریشانی کا سبب بھی بنے ہیں۔
خبریں ہیں کہ اپنی 23 سالہ بیٹی کے 25 سالہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے ساتھ بڑھتی قربتوں کے باعث سیلینا گومز کی والدہ بیمار ہوکر ہسپتال پہنچ گئیں۔
تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ سیلینا گومز کی والدہ مینڈی ٹیفی کو کوئی بڑی بیماری لاحق نہیں، بلکہ انہیں ڈپریشن اور دیگر مسائل کی وجہ سے ہسپتال لے جانا پڑا۔
معروف شوبز نشریاتی ادارے ٹی ایم زیڈ کے مطابق جسٹن بیبر کے ساتھ بڑھتی قربتوں کے باعث سیلینا گومز کی والدہ کو گزشتہ ہفتے کے اختتام پر چیک اپ کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔