ملائیشیا میں ایئرہوسٹس کے لباس پر تنازع
فضائی میزبانوں کا لباس نہ صرف مسافروں کے جذبات ابھارتا ہے، بلکہ آنکھوں کو بھی متاثر کرتا ہے، ملائیشین سینیٹرز
ملائیشیا کی نجی فضائی کمپنی ’ایئر ایشیا‘ کی ایئر ہوسٹس کے سرخ یونیفارم پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا، اورمقامی قانون سازوں نے یونیفارم کو مسافروں کے جذبات کو ابھارنے کا سبب قرار دے دیا۔
ملائیشیا کے سینیٹرز عبداللہ مت یاسیم اور میگت ذوالقرنین عمرالدین نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ایئر ایشیا‘ کی خاتون فضائی میزبانوں کا لباس مسافروں کے جذبات کو ابھارتا ہے، جب کہ لباس کی چمک سے مسافروں کی آنکھیں بھی متاثر ہوتی ہیں۔
خیال رہے کہ ’ایئر ایشیا‘ کا شمار ملائیشیا سمیت خطے کی سستی ترین فضائی کمپنیوں میں ہوتا ہے، اس کی ایئر ہوسٹس سرخ رنگ کا مختصر یونیفارم پہنتی ہیں۔