انسٹاگرام میں رواں سال آپ کی کونسی تصاویر مقبول ہوئیں؟
bestnine2017 ہیش ٹیگ کے ساتھ سال بھر کی 9 بہترین تصاویر کے مجموعے کو اس مقصد کے لیے شیئر کیا جارہا ہے۔
انسٹاگرام کو تصاویر شیئر کرنے کے لیے سب سے مقبول ایپ قرار دیا جائے تو غلط نہیں ہوگا اور سال کے اختتام پر صارفین کی جانب سے اپنی چند بہترین فوٹوز کو شیئر کرنے کا رجحان نظر آرہا ہے۔
ہیش ٹیگ #bestnine2017 کے ساتھ سال بھر کی 9 بہترین تصاویر کے مجموعے کو اس مقصد کے لیے شیئر کیا جارہا ہے۔
اس مجموعے میں ان تصاویر کو رکھا جاتا ہے جو اس صارف کی اس سوشل میڈیا ایپ میں رواں سال سب سے زیادہ لائیکس حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہوں۔
مگر چونکہ انسٹاگرام کی جانب سے ایسا کوئی ٹول دستیاب نہیں ، تو اس کے لیے ایک تھرڈ پارٹی سروس کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔
مزید پڑھیں : انسٹاگرام مقبولیت میں اسنیپ چیٹ سے آگے
اس مقصد کے لیے 2017bestnine.com نامی ویب سائٹ کے ذریعے سال بھر کی سب سے زیادہ لائیکس حاصل کرنے والی نو تصاویر کا کولاج بنایا جاسکتا ہے۔
بس آپ کو وہاں جاکر اپنے انسٹاگرام یوزر نیم کو ڈال کر انٹر بٹن دبانا ہوتا ہے اور اچھی بات یہ ہے کہ لاگ ان ہونے کی بھی ضرورت نہیں۔