محسن عباس حیدر کی ایک ماہ کی بیٹی کا انتقال
اداکار نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی ایک ماہ کی بیٹی ماہ وین عباس کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
پاکستانی اداکار اور گلوکار محسن عباس حیدر کی بیٹی کا انتقال ہوگیا، جس کی خبر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی ایک ماہ کی بیٹی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔
خیال رہے کہ محسن عباس کی شادی فاطمہ سہیل سے 2015 میں ہوئی تھی۔
ان کی بیٹی ماہ وین عباس کی پیدائش رواں سال 30 اکتوبر کو ہوئی تھی، جس کا اعلان انہوں نے بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے کیا۔
اس کے بعد سے محسن عباس کئی مرتبہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور بیٹی کی تصاویر شیئر کرتے رہے۔
جبکہ انہوں نے اپنی بیٹی کو اپنے جینے کی وجہ بھی قرار دیا تھا۔
محسن عباس نے بیٹی کی ایک تصویر شیئر کرکے اس کے ایک ماہ کا ہونے کا اعلان بھی کیا تھا، جس کے بعد مداحوں نے انہیں خوب مبارک باد دی تھیں۔