سب چھوڑیں’ زومبا ڈانس‘ کریں صحت مند رہیں
’زومبا‘ ڈانس کرنے والے افراد ذہنی، سماجی، احساساتی و جذباتی طور پر دوسروں سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں، ماہرین
برسوں سے موسیقی کو روح کی غذا تو کہا جاتا رہا ہے، جب کہ ادب سے وابستہ لوگ شاعری، کہانیوں، ناولوں اور دیگر صنفوں کو بھی نہ صرف انسانی صحت بلکہ بہترسماج کی تشکیل کے لیے بھی مثبت قرار دیتے ہیں۔
تاہم اب ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ لاطینی امریکا کی ڈانس کی ایک مخصوص قسم بھی انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔
ہندوستان کے یوگا کے بعد اب کولمبیا میں تخلیق کی گئی ڈانس کی قسم ’زومبا‘ کو بھی ماہرین نے صحت کے لیے بہترین قرار دیا ہے۔
ایشیا ون میں شائع رپورٹ کے مطابق اسپین کی یونیورسٹی آف گرانڈا (یو سی جی) اور ایکواڈور کی نیشنل یونیورسٹی آف چمبورازو کی ایک ٹیم نے مشترکہ طور ’زومبا‘ ڈانس کے انسانی صحت پر اثرات جاننے کے لیے پائلٹ پروگرام تشکیل دیا۔