قیمتیں بڑھنے کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ
کراچی: پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی اے ایم اے) کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں برس گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔
پی اے ایم اے نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال جولائی سے نومبرمیں 71 ہزار 877 کاریں فروخت کی گئی جبکہ اسی عرصے میں رواں برس فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 87 ہزار 273 ہیں۔
یہ پڑھیں: پاکستان میں چینی گاڑی فروخت کے لیے پیش
ایسوسی ایشن کے مطابق بسوں کی فروخت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو پہلے 486 تھی اور کم ہو کر 276 ہوگئی ہے۔
پی اے ایم اے نے بتایا کہ بسیں بنانے والے مینوفکچررز نے خسارہ کم کرنے کے لیے ٹرک پر توجہ دی جس کی فروخت 2ہزار 7سو 66 سے بڑھ کر 3 ہزار 5سو 74 تک جا پہنچی ہے۔
ٹیوٹا کرولا سے متعلق پی اے ایم اے کا کہنا تھا کہ اس کی فروخت میں معمولی کمی ہوئی، جو رواں مالی سال کے پہلے پانچ مہینے میں 21 ہزار 628 تھی اور اب 21 ہزار 518 ریکارڈ کی گئی۔
ہونڈا سوک اور سٹی کی فروخت 14 ہزار 155 سے بڑھ کر 17ہزار 157 ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک کاروں کی فروخت میں دو گنا اضافہ
سوزکی سوفٹ کی فروخت میں گزشتہ برس سے عرصے میں ایک ہزار 789 تھی جو رواں سال میں بڑھ کر ایک ہزار 760 رہی۔
ٹرک کی فروخت کے حوالے سے ہینو پاک اپنی پوزیشن مستحکم رکھنے میں کامیاب رہا اور کمپنی ایک ہزار 496 گاڑیاں فروخت کرنے میں کامیاب ہوئی۔
یہ خبر 12 دسمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی