کیمرے کے ذریعے اقلیتوں کے تحفظ کی کوشش
نوجوان فوٹو جرنلسٹ مبین انصاری نے اپنی تصویری کتاب کے ذریعے اقلیتوں کی تاریخ کو محفوظ کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔
پاکستان میں جہاں ایک طرف اقلیتوں پرتشدد کی خبریں آئے دن آتی رہتی ہیں، وہیں کئی اداروں اور افراد کی جانب سے ان کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔
مہذب معاشرے کے افراد اقلیتوں کے تحفظ کے ساتھ ہی آگے بڑھتے ہیں، اور پاکستان کا بھی مہذب چہرہ شناس کرانے کے لیے فوٹوجرنسلٹ مبین انصاری نے ایک کوشش کی ہے۔
مبین انصاری نے کیمرے کے ذریعے اقلیتوں کو تحفظ دینے کی کوشش کرتے ہوئے ان کے مسائل، ان کی روایات، تاریخ اور مذہبی عبادت گاہوں کو تصویری شکل میں ایک کتاب کی صورت میں پیش کیا ہے۔