سائنس و ٹیکنالوجی

2017 میں یوٹیوب کی ٹاپ وائرل ویڈیوز

ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل 10 ویڈیوز کو گوگل کے اس ویڈیو پلیٹ فارم پر 63 کروڑ بار سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔

یوٹیوب نے 2017 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ثابت ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کی ہے۔

اس فہرست کو ٹاپ ٹرینڈنگ اور ٹاپ میوزک کی کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے اور ان کا انتخاب ویوز، لائیکس، کمنٹس، شیئرز اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا۔

مزید پڑھیں : یوٹیوب کی 11 کارآمد ٹرکس

ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل 10 ویڈیوز کو گوگل کے اس ویڈیو پلیٹ فارم پر 63 کروڑ بار سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔

10۔ بی بی سی نیوز کے انٹرویو میں مداخلت کرنے والے بچے

یہ ویڈیو ہوسکتا ہے کہ آپ نے بھی دیکھی ہو جس میں بی بی سی نیوز کی جانب سے کورین امور کے ماہر کا انٹرویو اسکائپ سے لیا جارہا تھا جب بچوں نے کمرے میں داخل ہوکر اسے دیکھنے والوں کے لیے زیادہ پرلطف بنادیا۔ اس ویڈیو کو ڈھائی کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا، بلکہ یہ بی بی سی نیوز کی تاریخ کی مقبول ترین ویڈیو بھی ہے۔

9۔ ان اے ہارٹ بیٹ، اینیمٹڈ شارٹ فلم

یہ مختصر فلم ایسے لڑکے کے بارے میں ہے جو اپنے دل کے کہنے پر عمل کرتا ہے، جسے بیتھ ڈیوڈ اور ایسٹیبین براوﺅ نے پروڈیوس کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک اور یوٹیوب ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنا سیکھیں

8۔ ہسٹری آف دی انٹائر ورلڈ

بل ورٹز یوٹیوب پر کئی برسوں سے مختصر اینیمیٹڈ ویڈیوز پوسٹ کررہے ہیں مگر کوئی بھی لوگوں کی توجہ اتنی زیادہ اپنی جانب نہیں کھینچ سکی، جو اس ویڈیو کو ملی، جس میں بیس منٹ کے اندر پوری دنیا کی تاریخ کو احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی۔

7۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے سنبھالنے کی پرمزاح ویڈیو

اے بیڈ لپ ریڈنگ نامی نامی چینل نے اس ویڈیو کو بنایا، جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کی تقریب کے مناظر کو اپنی پسند کے جملوں سے مزئین کیا گیا۔

6۔ لیڈی گاگا کی پرفارمنس

معروف گلوکارہ کی سپر باﺅل کی اس پرفارمنس نے لگتا ہے کہ لوگوں کے دل جیت لیے جسے تین کروڑ 80 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔

5۔ ایڈ شرین کارپول کاروکے

اس مقبول پروگرام کو مسلسل تیسرے سال یوٹیوب کی اس فہرست میں شامل ہونے کا موقع ملا ہے، اس بار اس پروگرام کو یہ اعزاز معروف گلوکار ایڈ شرین کی شرکت کے باعث ملا۔

4۔ امریکاز گوٹ ٹیلنٹ 2017 میں بچی کی پرفارمنس

اس پروگرام کے جج بھی اس بارہ سالہ بچی ڈارسی لیننی کی پرفارمنس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے تھے اور ایسا ہی جادو یوٹیوب کے صارفین پر بھی طاری ہوا۔

3۔ پنگ پونگ ٹرک شاٹس تھری

اس ویڈیو میں ایک شخص کی حیران کن پنگ پونگ ٹرکس کو پیش کیا گیا تھا جو لوگوں کو کچھ زیادہ ہی پسند آئیں۔

2۔ ایڈ شرین ۔ شیپ آف یو

اس ویڈیو کو گیارہ کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا جس میں لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والی کوریوگرافر کائلی ہاناگامی نے معروف گلوکار کے گیت پر رقص کا مظاہرہ کیا۔

1۔ ایک رئیلٹی شو کی پرفارمنس

ایک ایشیائی رئیلٹی شو کی اس پرفارمنس نے رواں سال سب سے مقبول یوٹیوب ویڈیو کا اعزاز اٹھارہ کروڑ سے زائد ویوز کی بدولت حاصل کیا، دی ماسک سنگر نامی اس شو کو کوریا، تھائی لینڈ، ویت نام اور چین میں تیار کیا جاتا ہے، مگر مقبولیت حاصل کرنے والی ویڈیو تھائی لینڈ کے ایک شو کی ہے۔