کلچر ڈے: سندھ کی ثقافتی عید
صوبہ سندھ میں ہرسال دسمبر کے پہلے ہفتے ’ثقافتی دن‘ منایا جاتا ہے، جسے مقامی لوگ اپنی ’ثقافتی عید‘ بھی کہتے ہیں۔
کلچر ڈے: سندھ کی ثقافتی عید
ویب ڈیسک
پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے، جہاں کثیرالثقافتی قومیں رہتی ہیں، اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی ثقافت ایک یا دو صدیوں کی تاریخ پر نہیں بلکہ صدیوں کی تاریخ پر محیط ہے۔
انڈس سولائیزیشن کا شمار دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں کیا جاتا ہے، اور پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پر ’موہن جو دڑو اور ہڑپا‘ سمیت ٹیکسلا جیسی قدیم تہذیبیں موجود ہیں۔