سپر ہیرو فلم ’اوینجرز: انفینٹی وار کے ٹریلر کا ریکارڈ
معروف سپر ہیرو کامک بک، فلمیں اور ویڈیو گیمز بنانے والے اسٹوڈیو مارول کی آنے والی سائنس فنکشن فلم ’اوینجرز: انفینٹی وار‘ کے ٹریلر نے نیا ریکارڈ بنالیا۔
’اوینجرز: انفینٹی وار‘ کے ٹریلر کو گزشتہ ماہ 29 نومبر کو جاری کیا گیا تھا، جسے ابتدائی 24 گھنٹوں میں 23 کروڑ بار دیکھا گیا۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ہولی وڈ فلم کے ٹریلر کو اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ بار دیکھا گیا۔
اس سے قبل مارول اسٹوڈیو کی آنے والی فلم ’آئی ٹی‘ کے ٹریلر کو ایک دن میں سب سے زیادہ بار یعنی 19 کروڑ 70 بار دیکھا گیا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ برس ریلیز کیے گئے ہولی وڈ فلم ’فیٹ آف دی فیورس‘ کے ٹریلر کو ایک دن میں 13 کروڑ 90 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔
تاہم’اوینجرز: انفینٹی وار‘ کے ٹریلر کو ابتدائی 24 گھنٹوں میں 23 کروڑ بار دیکھا گیا، جب کہ 4 دسمبر کے آغاز تک اسے 80 کروڑ 24 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا تھا۔
اپنی ریلیز سے قبل ہی ’اوینجرز: انفینٹی وار‘ نے نیا ریکارڈ بناکر حریف اسٹوڈیوز کی فلموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔