سائنس و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ گروپ چیٹ کا یہ فیچر پسند کریں گے؟

اب واٹس ایپ میں ایسا فیچر سامنے آنے والا ہے جسے آپ بیک وقت فائدہ مند اور دل توڑ دینے والا بھی قرار دے سکتے ہیں۔

دنیا کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد ایک ارب تیس کروڑ سے زائد ہے اور ان میں سے بھی بیشتر افراد گروپس میں چیٹ کرنا پسند کرتے ہیں۔

تاہم اب واٹس ایپ میں ایسا فیچر سامنے آنے والا ہے جسے آپ بیک وقت فائدہ مند اور دل توڑ دینے والا بھی قرار دے سکتے ہیں۔

ریسٹریکٹڈ گروپس نامی اس فیچر کے ذریعے گروپ کے صارفین کو چیٹ کا حصہ بننے سے روکا جاسکے گا اور ایڈمن کی منظوری کے بغیر کوئی میسج اس گروپ کا حصہ نہیں بن سکے گا۔

مزید پڑھیں : واٹس ایپ کا میسج ڈیلیٹ کا فیچر آفیشلی متعارف

آسان الفاظ میں اب گروپ میں شامل صارفین صرف پیغامات پڑھ سکیں گے اور اگر وہ جواب دینا چاہتے ہیں تو وہ ایڈمن کی منظوری کے بغیر اس گروپ میں پوسٹ نہیں ہوسکے گا۔

اس فیچر کے لیے سیٹنگز تک رسائی بھی صرف گروپ ایڈمن کو ہی ہوگی جو چاہے تو تمام چیٹ فنکشن کو دیگر صارفین کے لیے ڈس ایبل کرسکے گا، جبکہ خود پیغامات بھیج سکے گا۔

اگر کوئی صارف جواب دینا چاہے گا تو اسے میسج ایڈمن بٹن پر کلک کرنا ہوگا جو ایدمن کی منطوری کے بعد ہی دیگر گروپ صارفین تک پہنچ سکے گا۔

یہ غیرمعمولی فیچر اس وقت واٹس ایپ کے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : واٹس ایپ کی 14 بہترین ٹرکس

اور ہاں اس فیچر کے تحت ہر 72 گھنٹے بعد دیگر صارفین کی زبان بندی کے لیے سیٹنگز کا اپلائی کرنا ہوگا۔

ہوسکتا ہے کہ جب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے تو اس میں کچھ لچک پیدا کی جائے، تاہم اس فیچر کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جارہا تھا تاکہ گروپ چیٹ میں غیرمناسب پیغامات کو پوسٹ ہونے سے روکا جاسکے۔

یہ بھی جانیں : واٹس ایپ میں پیغامات شیڈول کرنا سیکھیں

آپ یہ فیچر آزمانا چاہے تو یہاں واٹس ایپ کے بیٹا ورژن پر سائن اپ ہوسکتے ہیں۔