پاکستان

اسٹار گیٹ فائرنگ واقعہ: راؤ انوار کے خلاف تحقیقات کا حکم

تحقیقات کے حکم کے فوری بعد راؤ انوار نے 14 روز کی رخصت پر روانہ ہوگئے۔

ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل (اے آئی جی) آپریشنز تنویر اوڈھو نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کے خلاف اسٹار گیٹ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

گزشتہ ہفتے فیض آباد دھرنے کی حمایت میں شارع فیصل پر اسٹار گیٹ کے قریب مظاہرہ کرنے والوں پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہوئے تھے۔

تحقیقات کے حکم کے فوری بعد راؤ انوار نے 14 روز کی رخصت پر روانہ ہوگئے۔

اے آئی جی تنویر اوڈھو کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق راؤ انوار کے خلاف تحقیقات کی ذمہ داری اے آئی جی مشتاق مہر کو سونپی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد دھرنا: پولیس کاآپریشن معطل، 150 افراد گرفتار

تحقیقات میں فائرنگ کی وجوہات کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی انکوائری کی جائے گی کہ مظاہرین پر طاقت کا استعمال ضروری تھا یا نہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ 11 دسمبر تک پیش کی جائے گی جبکہ راؤ انوار کی رخصت 13 دسمبر کو ختم ہوگی۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی طرف سے الگ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ راؤ انوار کی غیر موجودگی میں ایس ایس پی لانڈھی عارف اسلم فرائض انجام دیں گے۔