پانچ براعظموں میں تلاش کے بعد ہولی وڈ فلم کی ہیروئن مل گئی
ہولی وڈ اسٹوڈیو نئی فلم کے لیے مارشل آرٹ کی ماہر اور انگریزی روانی سے بولنے والی اداکارہ کی تلاش میں تھا۔
معروف ہولی وڈ فلم سازاسٹوڈیو ’ڈزنی‘ نے اپنے آنے والی فلم کی نئی ہیروئن کو دنیا کے 5 براعظموں میں تلاش کرنے کے بعد ڈھونڈ لیا۔
ڈزنی دراصل 1998 میں آنے والی اینیمیٹڈ چینی کہانی پرمبنی فلم ’لائیو ایکشن‘ سے ماخوذ ایک نئی فلم بنانے جا رہا ہے، جس کے لیے اسے ایک ایسی ہیروئن کی تلاش تھی، جو نہ صرف مارشل آرٹ کی ماہر ہو، بلکہ اسے انگریزی بھی روانی سے آتی ہے، اور وہ کسی بھی طرح سفید فام نہ دکھتی ہو۔
فلم کی ٹیم نے ایسی ہیروئن کی تلاش کے لیے دنیا کے 5 براعظموں کی ایک ہزار لڑکیوں کے اوڈیشن کیے، جس کے بعد جاکر وہ ایک ایسی لڑکی ڈھونڈنے میں کامیاب ہوئی جو ان کے معیار پر پورا اتری۔
ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق فلم کی ٹیم نے اپنی فلم کے لیے مارشل آرٹس کی ماہر اور روانی سے انگریزی بولنے والی چینی اداکارہ 30 سالہ لیو یفائے کو فلم کے لیے منتخب کرلیا۔