پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
مارکیٹ میں انڈیکس میں بلد ترین سطح 39 ہزار 761 پوائنٹس رہی تاہم اس کے بعد انڈیکس میں گراوٹ دیکھی گئی۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز ملا جلا رجحان رہا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں صرف 39 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ میں انڈیکس میں بلند ترین سطح 39 ہزار 761 پوائنٹس رہی تاہم اس کے بعد انڈیکس میں گراوٹ دیکھی گئی اور وہ 39 ہزار 673 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری حجم میں کچھ بہتری کے باوجود سرگرمی سست روی کا شکار رہی اور مجموعی طور پر 11 کروڑ 50 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6 ارب 60 کروڑ روپے رہی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری
مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 174 کی قیمتوں میں اضافہ، 140 کی قیمتوں میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ٹیکنالوجی اور مواصلات کا شعبہ نمایاں رہا جس میں 2 کروڑ 16 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔