وزیر اعظم، آرمی چیف کی سعودی فرمانروا، ولی عہد سے ملاقاتیں
پاکستان کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا دورہ سعودی عرب کا ایجنڈا تاحال سامنے نہیں آسکا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقاتیں کی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے، جہاں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
ریاض آمد پر گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر السعود نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔