اگر ’ٹائی ٹینک‘ فلم کا ہیرو نہ مرتا تو کیا ہوتا؟
1997 میں آنے والی ہولی وڈ رومانٹک ڈزاسٹر فلم کے اختتام پر خوبصورت ترین ہیرو کو دردناک حالت میں مرتا دکھایا گیا تھا۔
ہولی وڈ تاریخ میں دوسرے نمبر پر زیادہ پیسے بٹورنے والی رومانٹک ڈزاسٹر بائیو پک فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو ریلیز ہوئے 20 برس ہوچکے، تاہم لوگ اب بھی اس فلم کے سحر سے نہیں نکل پائے۔
اگرچہ فلم کی ٹیم نے اسے بیسویں سالگرہ کے موقع پرآئندہ ماہ دسمبر سے ٹو ڈی اور تھری ڈی میں دوبارہ نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم لوگ اب بھی جاننا چاہتے ہیں کہ بالآخر ’ٹائی ٹینک‘ کو اسی طرح ہی کیوں بنایا گیا، اسے مختلف طریقے سے بھی تو بنایا جاسکتا تھا۔
’ٹائی ٹینک‘ کے حوالے سے اگر لوگوں اور خصوصی طور پر نئی نسل کے ذہن میں جو سب سے زیادہ سوال اٹھتا ہے، وہ یہ ہے کہ اس فلم کے آخر میں ہیرو ’جیک‘ (لیونارڈو ڈی کیپریو) کو کیوں مار دیا گیا، اسے بچایا بھی تو جاسکتا تھا۔