فیض آباد آپریشن: ملک بھر میں دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری
حکومت پنجاب نے حالیہ دھرنوں کی وجہ سے صوبے بھر میں تمام تعلیمی اداروں کو 2 روز کے لیے بند رکھنے کا حکم جاری۔
اسلام آباد کے فیض آباد انٹر چینج پر جاری مذہبی جماعتوں کے دھرنے میں شامل مظاہرین کے خلاف گذشتہ روز سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے خلاف ملک کے دیگر علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی معطل ہوگئے۔
مظاہرین کی حمایت میں سندھ بھر میں مکمل شٹرڈاؤن کیا گیا، جن میں بدین، چھاچھرو، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار اور دیگر علاقے شامل ہیں۔