ٹیسلا کے الیکٹرک ٹرک کی قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد
امریکی کمپنی نے گزشتہ ہفتے ہی اپنا پہلا الیکٹرک ٹرک متعارف کرایا تھا، جو ایک بار چارج ہونے کے بعد 500 میل تک چلتا ہے۔
معروف امریکی کمپنی ’ٹیسلا‘ نے گزشتہ ہفتے ہی اپنا پہلا الیکٹرک ٹرک متعارف کرایا تھا، جس متعلق کمپنی کا دعویٰ تھا کہ ٹرک ایک بار چارج ہونے کے بعد 500 میل تک چلے گا۔
تاہم اب خبر یہ ہے کہ ٹیسلا نے اپنے منصوبے میں ایک بار پھر تبدیلی کرتے ہوئے الیکٹرک ٹرک کے مختلف ماڈلز پیش کرنے کا پروگرام بنالیا ہے۔
اب ٹیسلا اپنے پہلے الیکٹرک ٹرک کے کم سے کم بیک وقت تین ماڈلز پیش کرے گی، اور ان تینوں ماڈلز کی قیمت بھی مختلف ہوگی۔
ٹیسلا نے پہلا ٹرک متعارف کراتے ہوئے اس بات کا عندیہ نہیں دیا تھا کہ اس ٹرک کے مختلف ماڈلز بھی پیش کیے جائیں گے، تاہم اب کمپنی اس سیمی الیکٹرک ٹرک کے چھوٹے، درمیانے اور بڑے ماڈلز بھی پیش کرے گی۔