فیض آباد آپریشن: شیلنگ، گرفتاریاں اور جھڑپیں
دھرنے کے شرکاء کو صبح 7 بجے تک دھرنا ختم کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس کے بعد آپریشن لانچ کر دیا گیا۔
کئی روز تک انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد بالآخر انتظامیہ نے فیض آباد انٹرچینج خالی کروانے کے لیے ہفتے کی صبح آپریشن کا آغاز کیا۔
دھرنے کے شرکاء کو صبح 7 بجے تک دھرنا ختم کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم ڈیڈ لائن کے ختم ہونے کے بعد 8 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں نے دھرنے کے شرکاء کو چاروں اطراف سے گھیر کر آپریشن لانچ کر دیا۔ دھرنے کے شرکاء کے پاس شیلنگ سے بچنے کے لیے ماسک اور پتھراؤ کے لیے غلیل موجود ہیں جس سے مسلسل سیکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جارہا ہے۔
اب تک 150 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔