پریانکا چوپڑا ’ڈان 3‘ سے باہر؟
فلم میں ’ڈان‘ بننے والے شاہ رخ خان نے پروڈیوسر کو پریانکا چوپڑا کی جگہ دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
بولی وڈ کی کامیاب فلم سیریز ’ڈان‘ امتیابھ بچن کے بعد شاہ رخ خان کے حصے میں آئی، جس کے اب تیسرے حصے پر کام جاری ہے۔
تاہم اب خبریں ہیں کہ 2006 اور 2011 میں ریلیز ہونے والی ’ڈان‘ اور ’ڈان 2‘ میں اداکارہ کا مرکزی کردار ادا کرنے والی پریانکا چوپڑا اس سیریز کی تیسری فلم سے باہر ہوچکی ہیں۔
فرسٹ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق فلم کے مرکزی اداکار شاہ رخ خان جو فلم میں ڈان کا کردار نبھاتے آرہے ہیں، نے پروڈیوسر فرحان اختر کو فلم میں پریانکا چوپڑا کی جگہ دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا 'ڈان 3' بھی شاہ رخ کے حصے میں آئے گی؟
پریانکا چوپڑا نے فلم ’ڈان‘ اور اس کے دوسرے حصے میں روما نامی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا۔