اسحٰق ڈار کی رخصت منظور، وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں بھی واپس
وفاقی وزیر کی چھٹی اور ذمہ داریاں واپس لیے جانے کے دو الگ، الگ نوٹیفکیشن جاری، تاہم وہ بدستور وفاقی وزیر رہیں گے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار سے وزارت خزانہ اور اقتصادی امور کی ذمہ داریاں واپس لے لی گئیں، تاہم وہ بدستور وفاقی وزیر رہیں گے۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحٰق ڈار کی طبی رخصت کی درخواست بھی منظور کرلی، وفاقی وزیر کی چھٹی اور ذمہ داریاں واپس لیے جانے کے دو الگ، الگ نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں۔