لائف اسٹائل

‘سویگ سے کریں گے سب کا سواگت‘

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا پہلا گانا سوشل میڈیا پر ریلیز کردیا گیا۔

بولی وڈ اداکار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال 22 دسمبر کو ریلیز ہوگی، تاہم اس سے زیادہ انتظار مداحوں کو اس فلم کے ایک گانے کا تھا جسے آخر کار ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم کا گانا ’سویگ سے کریں گے سب کا سواگت‘ کی جھلکیاں فلم ساز کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر شیئر کررہے تھے، جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ اسے 21 نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

اس گانے میں سلمان خان اور کترینہ کیف نہایت شاندار رقص کرنے کے ساتھ ساتھ کافی جوشیلے بھی نظر آئے۔

جبکہ دونوں اداکاروں کا انداز بھی کافی پسند کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کیا گیا تھا، جسے کافی پسند بھی کیا گیا۔

اور ’سویگ سے سواگت‘ فلم کا ریلیز ہونے والا پہلا گانا ہے۔

مزید پڑھیں: جب کترینہ نے سلمان کے ’چلنے‘ کی نقل اتاری

اس گانے کی کمپوزیشن ویشال اور شیکھر نے کی، جبکہ ویشال اور نیہا نے اس کی گلوکاری کی ہے۔

اس گانے کو فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے ٹوئٹر پر آفیشل پیج پر شیئر کیا گیا، جس کی شوٹنگ گریس میں کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف جاسوس بنے تھے، اور وہ رواں سال کی فلم میں بھی اپنے یہی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔