پاکستان

پی ایس ایکس:مندی کے رجحان کے ساتھ کاروباری ہفتے کا آغاز

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 9کروڑ41 لاکھ 9ہزار900 حصص کاکاروبار ہوا،تجارتی حجم 4 ارب 34 کروڑ 42 لاکھ 44ہزار397 روپے رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی کے رجحان سے ہوا جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس 527 پوائنٹس کی کمی سے 40317پوائنٹس پر بند ہوا۔

پی ایس ایکس میں کاروبار کے آغاز میں معمولی اضافہ دیکھا گیا اور دن کی بلند ترین سطح 40923 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ مجموعی طور پر سرمایے میں 83 ارب 33 کروڑ 68 لاکھ 42 ہزار 948 روپے کی کمی رونما ہوئی اور خرید و فروخت میں بھی 2 کروڑ 15 لاکھ 11 ہزار 30 حصص کی مندی رہی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 350 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 68 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 258 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ٹیکنالوجی اور مواصلات کے شعبے میں کاروباری سرگرمیاں نمایاں رہیں جن کے دو کروڑ حصص کا لین دین ہوا، سب سے زیادہ تیزی پیلپس مورس پاک کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 143.92 روپے کے اضافے سے 3022.49 روپے پر بند ہوئی،اسی طرح شپہائر ٹیکسٹائل کے حصص کی سودے بھی 84.48 روپے کی تیزی سے 1879.48 روپے پر بند ہوئے۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 9 کروڑ 41 لاکھ 9 ہزار 900 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 4 ارب 34 کروڑ 42 لاکھ 44 ہزار 397 روپے رہا۔

سب سے زیادہ کاروبار ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ کے کاروبار میں ہوا جس کے 1 کروڑ 30 لاکھ 31 ہزار 500 حصص کا لین دین ہوا، جس کے بعد دوست اسٹیل لمیٹڈ کے 81 لاکھ 29 ہزار ہزار حصص کے سودے ہوئے، ایزگارڈ نائن کے 63 لاکھ حصص، ورلڈ کال کے 53 لاکھ حصص اور یونٹی فوڈز کے 46 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا۔