بھارت میں ’اردو‘ کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیدیا گیا
ریاست تلنگانہ کی اسمبلی نے ترمیمی بل پاس کرکے اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا۔
بھارتی کی نئی ترین ریاستوں میں سے ایک ’تلنگانہ‘ نے اردو زبان کو صوبے کی دوسری سرکاری زبان کا درجہ دے دیا۔
ریاستی اسمبلی نے ’لیگویج ایکٹ ترمیمی بل 2017‘ کی منظوری دے کر ’تیلگو‘ کے بعد ’اردو‘ کو بھی دوسری سرکاری زبان کا درجہ دے دیا، اس بل پر عمل درآمد فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
ریاستی اسمبلی نے لینگویج ایکٹ کے ترمیمی بل کو 2 دن قبل 17 نومبر کو بھاری اکثریت سے منظور کیا تھا، اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں نے اس بل کی حمایت کی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق تلنگانہ کے روڈ اینڈ بلڈنگ کے وزیر تمالا نگیشوارا راؤ نے اردو زبان کو سرکاری زبان کا درجہ دینے کا بل اسمبلی میں پیش کیا۔