دسترخوان

ہلدی ملا دودھ پینے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

ہلدی دودھ کو انرجی ڈرنک مانا جاتا ہے جس کا استعمال ہماری دادی اور نانی سالوں سے گھروں میں کرتی آرہی ہیں۔

ہلدی کا شمار ان مصالحوں میں کیا جاتا ہے جو صحت کے لیے بےحد فائدہ مند سمجھے جاتے ہیں اور اگر دودھ کی بات کی جائے تو کیلشیم کی کمی میں دودھ پینے کا مشورہ سب سے پہلے دیا جاتا ہے۔

آپ نے اکثر لوگوں کو ہلدی دودھ ایک ساتھ ملا کر پیتا دیکھا ہوگا، لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ اس کے بےحد فوائد بھی ہیں جس کے باعث آپ کو بھی ان دونوں کو ملا کر ضرور پینا چاہیے۔

ہلدی دودھ کو انرجی ڈرنک مانا جاتا ہے، اور چوٹ لگنے پر یہ وہ نسخہ ہے جس کا استعمال ہماری دادی اور نانی سالوں سے گھروں میں کرتی آرہی ہیں۔

ہلدی دودھ کے یہ چند خاص فوائد آپ بھی یہاں پڑھ لیں:

1- رات کو سونے سے قبل دودھ پینا بےحد ضروری ہے، اس سے نیند بھی بہتر آتی ہے، اور اگر اسے ہلدی کے ساتھ پیا جائے تو یہ بڑھتی عمر کے اثرات سے تحفظ دینے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

2- ہلدی دودھ پینے سے کوئی بھی زخم جلدی بھر سکتا ہے، زیادہ تر لوگ کسی چوٹ لگنے، آپریشن یا بیماری کے بعد جلد بہتر ہونے کے لیے ہلدی دودھ کا زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

3- ہلدی اینٹی سیپٹک، اینٹی مائکروبیل اور اینٹی الرجی جیسی خصوصیات کی حامل ہے۔

4- ہلدی دودھ پینے سے ہڈیوں کی تکلیف سے بھی نجات مل سکتی ہے۔

5- اس کے استعمال سے الرجیز، یا جلد کے انفیکشن کی روک تھام بھی کی جاسکتی ہے۔

تو آج ہی اپنے دودھ کے ایک گلاس میں چٹکی بھر ہلدی شامل کرکے اسے پینا شروع کریں۔