لائف اسٹائل

جب کترینہ نے سلمان کے ’چلنے‘ کی نقل اتاری

آئی پی ایل کی تقریب میں سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی اگلی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی تشہیر کے لیے پہنچے تھے۔
Welcome

بولی وڈ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ایک دوسرے کے کافی اچھے دوست ہیں، اور بہت جلد یہ ایک ساتھ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ رواں سال 22 دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جبکہ اس فلم کی پروموشنز زور و شور سے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ حقیقی واقعے پر مبنی فلم؟

اس فلم کی تشہیر کے لیے سلمان خان اور کترینہ کیف انڈین سُپر لیگ 2017 کی ایک تقریب میں پہنچے، تاہم اس دوران جو بات لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی وہ یہ تھی کہ کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ کرکٹ گراؤنڈ میں چلتے ہوئے ان کے چلنے کے اسٹائل کا مذاق بناتی نظر آئیں۔

اس کی ویوڈیو کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی تصاویر نے ہی دھوم مچادی

اس تقریب میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے ایک ساتھ پرفارم بھی کیا جنہیں دیکھ کر شائقین کافی محظوظ ہوئے۔

خیال رہے کہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے جو 2015 میں ریلیز ہوئی تھی۔

اس فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف جاسوس بنے تھے، اور وہ رواں سال کی فلم میں بھی اپنے یہی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

آئی پی ایل میں ان دونوں کی پرفارمنس کو خوب پسند کیا گیا —۔

فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا ٹریلر بھی حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جسے شائقین نے بےحد پسند کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان اور کترینہ کیف آج کل کیا کر رہے ہیں؟

اس فلم کا گانا ’سویگ سے کریں گے سب کا سواگت‘ اگلے ہفتے ریلیز کیا جائے گا، جس کا مداح بےصبری سے انتظار کررہے ہیں۔

اس گانے کی کچھ جھلکیاں بھی ریلیز کردی گئیں جنہیں سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جارہا ہے۔