'پاکستان میں گزشتہ سال 956 افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے'
جی ٹی آئی کے اعدادوشمارکے مطابق پاکستان میں 2015کے مقابلے میں2016 میں دہشت گردی میں واضح کمی آئی اور956 افراد نشانہ بنے۔
پاکستان میں 2015 کے مقابلے میں 2016 میں دہشت گردی میں واضح کمی آئی جبکہ 736 واقعات میں 956 افراد جاں بحق ہوگئے۔
گلوبل ٹیرارزم انڈیکس (جی ٹی آئی) کے اعداد وشمار کے مطابق پاکستان میں 2015 کے مقابلے میں 2016 میں دہشت گردی میں واضح کمی آئی اور 956 افراد نشانہ بنے۔
افغانستان اور شام میں ایک جیسی صورت حال رہی جو دہشت گردی سے شدید ترین متاثرہونے والے ممالک میں شامل ہیں تاہم دہشت گردی سے اموات میں 33 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
آسٹریلیا کے انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کے مطابق 2016 میں زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔
سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 5 ممالک
1-عراق
-اموات: 9 ہزار 765