ذیابیطس کی 10 نشانیاں جو جلد پر نمودار ہوتی ہیں
اگر یہ علامات جلد پر نمودار ہوں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ بلڈ شوگر لیول بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔
ذیابیطس کی 10 نشانیاں جو جلد پر نمودار ہوتی ہیں
ذیابیطس ایسا مرض ہے جو جسم کے متعدد حصوں کو متاثر کرسکتا ہے اور اس کی علامات بھی مختلف حصوں میں مختلف انداز سے ظاہر ہوتی ہیں۔
اگر یہ علامات جلد پر نمودار ہوں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ بلڈ شوگر لیول بہت زیادہ بڑھ چکا ہے جو جلدی امراض کی شکل میں خبردار کررہا ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرلینا چاہیے۔
عام طور پر ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ذیابیطس کی تشخیص نہ ہوئی ہو یا وہ ابتدائی مرحلے میں ہو یا جو علاج ہورہا ہے اس میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
تو اگر آپ اپنی جلد میں درج ذیل علامات میں سے کسی کو بھی دیکھیں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرکے شوگر چیک کروالیں۔