ایران-عراق سرحد پر زلزلے کے بعد کے خوفناک مناظر
ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں 7.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں سیکڑوں عمارتیں تباہ جبکہ 200 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
بغداد: ایران اور عراق کے درمیان سرحدی علاقوں میں 7.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں جہاں سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا وہیں 200 سے زائد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ عراق اور ایران کی سرحد کے قریب آیا، جس کی شدت سے خطے کے دیگر ممالک میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے۔
رپورٹس کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کے سرحد کے قریب عراق کا شہر حلبجہ تھا۔
عراق کے محکمہ ارضیات نے فوری طور پر سرکاری ٹی وی پر انتباہ کی خبر جاری کی کہ شہری عمارتوں سے دور رہیں جبکہ لفٹ کے استعمال سے بھی اجتناب کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ایران، لبنان، کویت، ترکی سمیت پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔