سمندری حدود کی خلاف ورزی، 23 بھارتی ماہی گیرگرفتار
پاکستانی حدود میں غیرقانونی طور پر مچھلیوں کا شکار کرنے والے 23 بھارتی مچھیروں کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان پی ایس ایم اے
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایس ایم اے) نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے 23 مچھیروں کو گرفتار کرکے چار کشتیوں کو بھی ضبط کر لیا۔
پی ایس ایم اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی مچھیروں کو ملک کی سمندری سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔
پی ایس ایم اے کے ترجمان کمانڈر واجد نواز نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مچھیروں کو پاکستانی حدود کے اندر مبینہ طور پر مچھلیوں کےغیرقانونی شکار پر گرفتار کیا گیا۔
واجد نواز کا کہنا تھا کہ گرفتار مچھیروں کو قانونی کارروائی عمل میں لانے کے لیے ڈاک پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔