پاکستانی لڑکی کا کریم بائیک کا منفرد سفر
کراچی کی لڑکی نے کریم کی کار سروس کے بجائے بائیک رائیڈنگ کا سفر کرکے پاکستانی لڑکیوں کے لیے مثال قائم کردی۔
میں ایک 28 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی ہوں، میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پلی بڑھی ہوں، اس علاقے کو صوبائی دارالحکومت کے متوسط طبقے کے افراد کے علاقے کے طور پر جانا جاتا ہے۔
میرا اپنا خیال ہے کہ جن گھرانوں میں خواتین کو تعلیم دی جاتی ہے، وہاں بھی ان سے عمومی سماجی روایات پر عمل کی توقع ہوتی ہے، تاکہ ان کو غلط نظریے سے نہ دیکھا جائے، مثال کے طور پر خواتین کو کبھی موٹر سائیکل پر اپنے خاندان کے کسی فرد کے ساتھ بھی سفر کرنے کا موقع ملتا ہے، تو وہ روایتی طور پر اس طرح بیٹھتی ہیں جیسے ڈرائنگ روم میں بیٹھی ہوں، حالانکہ سب جانتے ہیں موٹر سائیکل پر اس طرح بیٹھنا خطرناک ہونے کے ساتھ ساتھ کس قدر بے آرامی کا سبب بنتا ہے۔