ڈاکٹر شیخ احمد 500 بااثر مسلم شخصیات میں سہر فہرست
اسلامک اسٹڈیز سینٹر نے سالانہ رپورٹ جاری کردی، جس میں سعودی عرب کے فرماں روا دوسرے اور اردن کے بادشاہ تیسرے نمبر پر ہیں۔
اسلام آباد: اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے دنیا بھر کی 500 با اثر ترین مسلم شخصیات سے متعلق اپنی 2018 کی رپورٹ جاری کردی۔
اسلامک اسٹڈیز سینٹر کی شائع ہونے والی رپورٹ 272 صفحات پر مشتمل ہے جس میں اسلامی دنیا کی سب سے بااثر شخصیت الاظہر یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر شیخ احمد کو قرار دیا گیا۔
مزید پڑھیں: با اثر مسلم شخصیات: نواز شریف اور آرمی چیف بھی شامل
رپورٹ میں سعودی عرب کے فرماں روا سلمان بن عبدالعزیز کو دوسرے نمبر پر، اردن کے بادشاہ عبداللہ ثانی کو تیسرے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو چوتھے، ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کو پانچویں، مراکش کے بادشاہ محمد چھٹے اور پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت مفتی تقی عثمانی کو فہرست میں ساتویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔