میٹ گالا 2018 کے میزبانوں کے نام سامنے آگئے
فیشن اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کا رنگا رنگ میلہ آئندہ برس مئی میں ہوگا۔
ہر سال امریکا میں منعقد ہونے والا فیشن اور شوبز کا اہم ترین میلا ’میٹ گالا‘ 2018 ویسے تو 7 مئی کو منعقد ہوگا، تاہم ابھی سے ہی اس کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
میٹ گالا میں نہ صرف ہولی وڈ بلکہ بولی وڈ سمیت دنیا کی مختلف فلم اور فیشن انڈسٹریز کی شخصیات شرکت کرتی ہیں، اس میلے میں ملبوسات اور فیشن کی نمائش بھی کی جاتی ہے۔
میٹ گالا کے ایونٹ کی ہر سال مختلف تھیم ہوتی ہے، 2018 میں منعقد ہونے والے میلے کی تھیم ’ہیونلی باڈیز: فیشن اینڈ کیتھولک امیجینشن‘ یعنی ( آسمانی مخلوق: فیشن اور مسیحی تصور) رکھی گئی ہے۔