چکوال کے قریب بس کھائی میں جا گری، 27 مسافر جاں بحق
بس میں سوار مسافر کوہاٹ سے مذہبی جماعت کے سالانہ اجتماع میں شرکت کے لیے رائیونڈ جارہے تھے، پولیس
چکوال میں ایک تیز رفتار بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں اس میں سوار 27 مسافر جاں بحق جبکہ 55 زخمی ہوگئے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق حادثہ رات تقریباً 9 بجے پیش آیا جب ایک تیز رفتار بس ڈاک پٹھان گاؤں کے نزیدک پُل پر موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئی۔
بد قستمت بس میں 82 افراد سوار تھے جو کوہاٹ سے رائیونڈ جارہی تھی۔
ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) چکوال اور ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر بھی جائے حادثہ پر پہنچے اور ریسکیور آپریشن کی نگرانی کی۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: مسافر بس کا ٹرالر سے تصادم، 11 افراد ہلاک
ریسکیو اہلکار اور ایمبولینسز جائے حادثہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تلہ گنگ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال اور سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا۔