حیرت انگیز

دوران پرواز شوہر کی بیوفائی کے علم پر بیوی کا ہنگامہ

ایرانی خاتون، اس کا شوہر اور بیٹے چھٹیاں منانے انڈونیشیاء کے سیاحتی مقام بالی جا رہے تھے۔

اگر تو آپ اپنے اسمارٹ فون کو فنگر پرنٹ لاک کے ذریعے محفوظ سمجھتے ہیں تو کم از کم بیویوں کے لیے آپ کے ڈیٹا تک رسائی کے لیے یہ کوئی مسئلہ نہیں۔

ایسا ہی دلچسپ واقعہ گزشتہ دنوں بھارت میں اس پیش آیا جب قطر ایئرویز کی پرواز کو سفر کے دوران ایرانی خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان جھگڑے کے باعث چنائی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

مزید پڑھیں : شادی کا یہ اثر آپ کو دنگ کردے گا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی خاتون، اس کا شوہر اور بیٹے چھٹیاں منانے انڈونیشیاء کے سیاحتی مقام بالی جا رہے تھے۔

پرواز کے دوران خاتون نے اپنے شوہر کے سونے کا فائدہ اٹھا کر اس کے لاک موبائل فون کو فنگر پرنٹس کے ذریعے کھول لیا۔

ایسا کرنے کے بعد جب خاتون نے فون کے ڈیٹا کا جائزہ لیا تو اسے شوہر کی بے وفائی کا علم ہو گیا اور اسی وقت جھگڑا شروع ہو گیا۔

خاتون نے مبینہ طور پر اپنے شوہر سے ہاتھا پائی کی اور طیارے پر سوار 284 مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بنی۔

یہ بھی پڑھیں : شادی کے 8 حیران کن طبی فوائد

طیارے کےعملے نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی لیکن خاتون کو کسی طرح قابو نہیں کیا جا سکا۔

پائلٹ اور دیگر افراد نے جب معاملے کو قابو سے باہر ہوتے دیکھا تو انھوں نے طیارے کو قریبی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔

عملے نے خاتون، اس کے شوہر اور بچوں کو وہیں (چنائی ایئرپورٹ) اتار دیا اور پھر دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد طیارہ بالی روانہ ہوا۔

چنائی ایئرپورٹ کے حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ ان ایرانی مسافروں کے پاس بھارت کا ویزا نہیں تھا اس لیے انھیں حراست میں رکھا گیا اور دہلی میں ایرانی سفارتخانے سے رجوع کرنے کے بعد انھیں پیر کی رات گئے کوالالمپور کی پرواز میں روانہ کر دیا گیا جہاں سے انھیں دوحہ واپس بھیجا جائے گا ۔