’پدماوتی‘ کے ٹریلر اور ’گھومر‘ کی کامیابی پر دپیکا کی پارٹی
پدماوتی کو آئندہ ماہ یکم دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، فلم کا ٹریلر اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے
نمائش کے لیے تیار بولی وڈ کی تاریخی فلم ’پدماوتی‘ ویسے تو شروع دن سے ہی متنازع رہی ہے، تاہم اس فلم کے صرف ٹریلر نے ہی ہندوستان بھر میں دھوم مچادی۔
’پدماوتی‘ کے ٹریلر نے محض 24 گھنٹوں میں نہ صرف بولی وڈ بلکہ ہندوستان کی دیگر تمام فلموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کیا۔
’پدماوتی‘ کے ٹریلر کو گزشتہ ماہ 9 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے 24 گھنٹوں میں 15 ملین بار سے زائد بار دیکھا گیا، جو ایک ریکارڈ ہے۔
بولی وڈ کی کسی بھی فلم کا ٹریلر اتنی زیادہ بار نہیں دیکھا گیا، ’پدماوتی‘ سے قبل رواں برس ریلیز ہونی والی بھارتی فلم ’باہوبلی 2‘ کے ٹریلر کو 11 ملین بار دیکھا گیا تھا۔