لندن میں ٹیکسیوں پرپاکستان مخالف نعرے:برطانوی ہائی کمشنر سےاحتجاج
لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے پاکستان کی داخلی سالمیت اور خودمختاری پر بلاواسطہ حملہ ہیں، سیکریٹری خارجہ
اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے لندن میں ٹیکسیوں پاکستان مخالف نعرے آویزاں ہونے پر احتجاج کیا گیا۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کو دفتر خارجہ طلب کیا اور لندن میں ٹیکسی کیبز پر پاکستان مخالف نعرے آویزاں کرنے کو پاکستان کی داخلی سالمیت اور خودمختاری پر بلاواسطہ حملہ قرار دیا۔