بابا گورو نانک کا جنم دن:بھارت سے 2600 سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی،رہائش،میڈیکل،لنگر اور سفری سہولیات سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، چیئرمین املاک بورڈ
لاہور: سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی کے 549ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 2 ہزار 600 سے زائد سکھ یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے واہگہ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی (اے پی پی) کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے پاکستان پہنچنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا۔
پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار تارا سنگھ، ایڈیشنل سیکریٹری مزارات طارق خان وزیر، ڈپٹی سیکریٹری عمران گوندل، سردار بشن سنگھ اور سردار منندر سنگھ سمیت دیگر بورڈ افسران و سکھ رہنما موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سکھ یاتریوں کا بھارتی حکومت کے خلاف احتجاج