ایپل آئی فون میں اردو نستعلیق کی آمد کیسے ہوئی؟
ایک پاکستانی نوجوان کی کاوش سےایپل اردو نستعلیق کی-بورڈ کو شامل ہونے پر تیار ہوا،مدثر اس سفر کی کہانی طویل قرار دیتےہیں۔
ویسے تو پاکستان میں ایپل ڈیوائسز کو استعمال کرنے والوں کی تعداد محدود ہے مگر دنیا کی اس بڑی ٹیکنالوجی کمپنی نے پہلی بار اردو کے نستعلیق فونٹ کو اپنے آئی او ایس 11 آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنالیا ہے۔
اس کا کریڈٹ مدثر عظیمی کو ملنا چاہیے جو آئی او ایس ایپ اردو رائٹر کے تخلیق کار ہیں جبکہ یوزر ایکسپرینس ڈیزائنر بھی ہیں جنھوں نے 2014 میں سوشل میڈیا مہم چلائی تھی تاکہ ایپل کو اس کی ڈیوائسز کے اردو کی بورڈ میں نستعلیق فونٹ کو شامل کرنے کے لیے تیار کیا جاسکے۔
مدثر عظیمی بنیادی طور پر کراچی کے علاقہ لائٹ ہاوس سے تعلق رکھتے ہیں اور 2002 میں امریکا منتقل ہوگئے تھے اور جب سے سان فرنسسکو میں مقیم ہیں۔
مزید پڑھیں: ایپل iOS 8 میں نستعلیق اردو فونٹ کی شمولیت کا امکان